چائنا انٹرنیشنل ٹریڈ ان سروسز میلہ ۲۰۲۱ ، ۲ سے ۷ ستمبر تک بیجنگ میں منعقد ہوگا۔ سروس ٹریڈ فیئر کے اس سیشن میں سپلائی چین اور بزنس سروسز کی اس نئی خصوصی نمائش میں ۱۸۰ سے زائد سپلائی چینز ،بزنس سروس کمپنیز اور متعلقہ ادارے آن لائن اور آف لائن حصہ لینے کے لیے راغب ہوئے ہیں ۔
سپلائی چین اور بزنس سروس کی خصوصی نمائش ڈیجیٹل کلاؤڈ پلیٹ فارمز ، موبائل انٹرنیٹ اور دیگر ذرائع کا بھرپور استعمال کرتی ہے اور 5 جی لائیو براڈکاسٹس سمیت دیگر نئی ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے مختلف قسم کی آن لائن خدمات انجام دی جاتی ہیں۔ آف لائن نمائش کےعلاقے میں سائٹ پر مذاکرات کے لیے ایک خاص علاقہ قائم کیا جائے گا۔