چھبیس تاریخ کو چین کی وزارت تجارت کے ترجمان گاؤ فینگ نے میڈیا بریفنگ کے دوران چین۔امریکہ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ فریقین معمول کی بات چیت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔گاؤ فینگ نے کہا کہ رواں سال کے پہلے سات ماہ میں چین اور امریکہ کے درمیان مصنوعات کی دو طرفہ تجارت میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ان میں چین کے لیے امریکی درآمدات میں 50.4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ امریکہ کے لیے چینی برآمدات میں 36.9 فیصد اضافہ ہوا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کی معیشتوں کا ایک دوسرے پر نمایاں حد تک انحصار ہے اور دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون دونوں ممالک اور عوام کے مفاد میں ہے۔ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ چین ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ امریکی محاصل میں اضافہ نہ صرف چین بلکہ خود امریکہ اور عالمی معیشت کی بحالی کے لیے سودمند نہیں ہے ۔