چین کا امریکہ میں وائرس سراغ سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ جائز اور معقول ہے ، چینی وزارت خارجہ

0

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے چھبیس تاریخ کو  نیوز بریفنگ میں کہا کہ  امریکہ میں فورٹ ڈیٹریک کی  تحقیقات  کے حوالے سے چین  کا مطالبہ  جائز اور معقول ہے ،  اس میں کوئی تضاد نہیں  ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وائرس سراغ کے حوالے سے چین اور ڈبلیو  ایچ او کے ماہرین کے حاصل کردہ نتائج کے مطابق  ووہان لیبارٹری سے وائرس لیک کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ دنیا کے سائنس دانوں کی اکثریت بشمول امریکی سائنسدانوں کے خیال میں لیبارٹری لیک نظریہ کی حمایت میں کوئی ثبوت موجود نہیں ہے ۔ لیکن امریکہ نے  اس سائنسی نتیجے  کو قبول نہیں کیا  ہے اور بضد ہے کہ وائرس ووہان لیبارٹری سے لیک ہوا ہے۔اگر امریکہ لیبارٹری لیک پر ہی مصر ہے تو اسے فورٹ ڈیٹریک کو تحقیقات کی خاطر عالمی برادری کے لیے کھول دینا چاہیے ۔ ترجمان نے واضح کیا کہ امریکہ کی فورٹ ڈیٹریک بیس اور نارتھ کیرولائنا یونیورسٹی کی تحقیقات کے لیے چین کے مطالبے کا مقصد  یہی ہے کہ  لوگوں کو  حقائق سے بتایا جائے کہ امریکی پیش کردہ لیبارٹری لیک  کا نظریہ قابل اعتبار ہے یا نہیں ۔  اس سے وائرس سراغ سے متعلق امریکی سیاست کے خاتمے سے سائنسی  سراغ کے لیے سازگار ماحول پیدا ہو گا ۔ 

چین کا انسداد وبا میں سیاست سے گریز پر زور

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here