چین میں دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کے لیے مالیاتی حمایت سمیت دیگر اقدامات کا تعین

0

پچیس اگست کو چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی زیرِ صدارت ریاستی کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس میں چین میں دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کے لیے مالیاتی حمایت سمیت دیگر اقدامات کا تعین کیا گیا  نیز خواتین اور بچوں کی ترقی  کے پروگرامز برائے (۲۰۳۰ – ۲۰۲۱ ) منظور ہوئے ۔
اجلاس میں دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی  کے جامع فروغ کے لیے مالیات اور ٹیکسیشن معاونت پر زور دیا گیا۔اس کے علاوہ اجلاس میں کہا گیا کہ حیاتیاتی تحفظ کے لیے اہم علاقوں  کے ساتھ تعاون کیا جائے گا ۔پہاڑوں،دریاؤں،جنگلات،کھیتوں،جھیلوں اور سبزہ زاروں کے تحفظ اور بحالی کو منظم طور پر فروغ دیا جائے گا۔دریائے یانگسی کے طاس میں ریلوے،ہائی ویز اور ہوائی اڈوں کی تعمیر اور  سیلاب سے بچاو کے منصوبوں کی تعمیر کو بھی فروغ دیا جائے گا۔ یانگسی کے آس پاس کے صوبوں اور شہروں میں آزاد تجارتی آزمائشی علاقوں کے قیام اور مجموعی بانڈڈ زونز کو بھی معاونت فراہم کی جائے گی اور عالمی منڈی میں شرکت کے لیے درمیانی اور چھوٹی انٹرپرائزز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
اجلاس میں خواتین اور بچوں کی ترقی کے لیے منظور کردہ دو پروگرامز میں تین بچوں کی پالیسی کے لیے معاون اقدامات میں بہتری کی ہدایات پیش کی گئیں۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here