امید ہے کہ چین افغان مسئلے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ، سابق افغان سفیر

0
امید ہے کہ چین افغان مسئلے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے  ، سابق افغان سفیر_fororder_src=http___inews.gtimg.com_newsapp_bt_0_13920588357_1000&refer=http___inews.gtimg

پچیس اگست کو چائنا میڈیا گروپ کے نیوز چینل ،سی جی ٹی این کی میزبان تیان وی نے برطانیہ میں سابق افغان سفیر احمد واری مسعود کے ساتھ خصوصی انٹرویو کیا۔  افغانستان میں ایک کھلی اور جامع حکومت بنانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ چین افغان مسئلے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
احمد واری مسعود نے کہا کہ افغانستان کو حقیقتاً ایک کھلی اور جامع حکومت کی ضرورت ہے۔چین ہمارے اہم پڑوسیوں میں سے ایک ہے۔ اگر افغانستان میں خطرات ہیں تو یہ لامحالہ اردگرد کے علاقوں کو متاثر کریں گے۔ ہمیں مستقبل کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔ اگر افغانستان ایک ایسی جامع حکومت قائم کر سکتا ہے  جو افغانستان کے تمام لوگوں کی نمائندگی کر سکےتو اس کا مستقبل مستحکم ہو گا  اور یہ ہمارے لیے بہت اہم ہے۔
انہوں نے ۳۱ اگست کو غیر ملکی افواج کا انخلا مکمل ہونے کےبعد افغانستان کے مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ افغان عوام کو مغربی ممالک خصوصاً امریکہ سے کوئی توقعات نہیں ہیں۔ اب افغان عوام میں مغربی ممالک پر اعتماد کا فقدان ہے۔ وہ ۲۰ سال پہلے افغانستان آئے تھے اور اعلان کیا تھا کہ وہ دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے اور افغان عوام کو اپنی زندگیوں کی تعمیر نو میں مدد دیں گے۔ بیس سال بعد انہوں نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ طریقے سے افغانستان چھوڑا اور  پورے افغانستان کو انتہائی افراتفری کی صورتحال سے دوچار کر دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here