“کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے تاریخی مشن اور خدمات ” کے عنوان سے اہم دستاویز کا اجرا

0
"کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے تاریخی مشن اور خدمات " کے عنوان سے اہم دستاویز کا اجرا_fororder_src=http___p6.itc.cn_q_70_images03_20210826_f05df8762e5d4dc6b70e7a485c7a8847.jpeg&refer=http___p6.itc

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے شعبہِ تشہیرنے۲۶ اگست کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے تاریخی مشن اور خدمات کے عنوان  سے ایک اہم دستاویز کا اجرا کیا۔ اس دستاویز  میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ گزشتہ سو سالوں میں ، سی پی سی اور اس کی قیادت میں ،چینی عوام کی طرف سے کی جانے والی تمام تر  جدوجہد ، قربانیاں اور کوششیں چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کے لیے ہیں۔دستاویز میں بیان کیا گیا ہے کہ سی پی سی عوام کے لیے جدوجہد کرنے والی جماعت ہے  اور ہمیشہ عوام کے مفادات کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ سی پی سی سماجی ترقی کے بنیادی ضوابط کا احترام کرتی ہے  اور تاریخ  میں عوام کے بنیادی کردار کا احترام کرتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ،سی پی سی عظیم اہداف کے ساتھ وسیع ترعوامی مفادات کے لیے کام کرتی ہے۔
سی پی سی کا  چین جیسے بڑے ملک میں تمام عوام کو متحد کر کے بارہا مشکلات اور بحران کو دور کرنے کا راز ، پارٹی کا اعلی معیاری اتحاد ، رہنمائی اور حکمرانی کی مضبوط صلاحیت ہے۔علاوہ ازیں سی پی سی خود اپنے اندرونی انضباط پر بھی بہت اہمیت دیتی ہے۔
سی پی سی نہ صرف چینی عوام کے فلاح و بہبود بلکہ بنی نوع انسان کی ترقی کے لیے بھی جدوجہد کرتی ہے۔خواہ عالمی صورتحال میں کیسی ہی تبدیلی آئے، سی  پی سی امن،ترقی،انصاف،مساوات،جمہہوریت اور آزادی پر مشتمل  مشترکہ انسانی اقدارپر عمل پیرا رہی ہے اور ہمیشہ انسانی ترقی اور عالمی امن و ترقی کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیتی آئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY