چوبیس تاریخ کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے اپنے ڈچ ہم منصب سدرد کاگ کے ساتھ فون پر بات چیت کی۔ دونوں فریقوں نے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔وانگ ای نے کہا کہ امریکہ مسئلہ افغانستان کا آغاز کنندہ ہے اور امریکہ کو افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے اور نہ ہی پابندیاں عائد کرنے سے متعلق سوچنا چاہیے۔اس وقت اولین ترجیح کابل ایئرپورٹ پر افراتفری سے نمٹنا ہونی چاہیے۔ اس کے ساتھ ساتھ افغانستان کو ضروری ہنگامی امداد فراہم کرنی چاہیے اور افغانستان میں صورتحال کی ہموار بہتری کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔ڈچ وزیر خارجہ نے افغانستان کی صورتحال پر چین کے موقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو مل کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے طے کردہ اصولوں کی بنیاد پر مسئلہ افغان کے حل کو فروغ دینے کے لیے کام کرنا چاہیے۔