چین کی افغانستان میں امریکی اقدام پر کڑی تنقید

0

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے چوبیس تاریخ کو میڈیا بریفنگ میں کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال واضح طور پر امریکہ کے “اصول اور نظام” کی عکاسی ہے۔ امریکہ کسی بھی خودمختار ملک میں جبراً  فوجی مداخلت کر سکتا ہے ۔ جبکہ  امریکہ اس ملک کے عوام کو درپیش مصائب کے حوالے سے  کوئی بھی  ذمہ داری نہیں اٹھائے گا۔  امریکہ جب چاہے کسی ملک میں داخل ہو سکتا ہے اور  اپنی مرضی سے واپس جا سکتا ہے۔ امریکہ اس حوالے سے عالمی برادری یہاں تک کہ اپنے اتحادیوں کی رائے سننے کا بھی روادار نہیں ہے ۔یہ امریکہ کا اصول اور نظام ہے ۔ یعنی وہ کوئی بھی قیمت چکائے بغیر  کسی ملک کو بدنام کر سکتا ہے ، دباو  ڈال سکتا ہے اور دھمکا  سکتا ہے ۔  

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here