چینی صدر کا چین -شنگھائی تعاون تنظیم ڈیجیٹل اکانومی فورم اور چین انٹرنیشنل انٹیلیجنٹ انڈسٹری ایکسپو۲۰۲۱ کے نام تہنیتی خط

0
چینی صدر کا چین -شنگھائی تعاون تنظیم ڈیجیٹل اکانومی فورم اور چین انٹرنیشنل انٹیلیجنٹ انڈسٹری ایکسپو۲۰۲۱ کے نام تہنیتی خط_fororder_0823智博会

تیئیس اگست کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے چین -شنگھائی تعاون تنظیم ڈیجیٹل اکانومی فورم اور  چین انٹرنیشنل انٹیلیجنٹ انڈسٹری ایکسپو ۲۰۲۱ کے نام تہنیتی خط بھیجا۔اپنے خط میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ڈیجیٹل معیشت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ 5G،مصنوعی ذہانت، سمارٹ سٹی سمیت نئی ٹیکنالوجی ، نئی صنعتیں اور نئے پلیٹ فارمز  سامنے آرہے ہیں جن کے عالمی ٹیکنالوجی کی جدت، صنعتی ڈھانچے کی تبدیلی اور معاشی و سماجی ترقی پر گہرے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔  چین ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کو آگے بڑھا رہا ہے ۔اس کے علاوہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور معاشی و سماجی ترقی کے انضمام کو بھی فروغ دے رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے قیام کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر چین تمام رکن ممالک کے ساتھ مل کر شنگھائی سپرٹ کی روشنی میں ڈیجیٹل معیشت کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون میں بھرپور حصہ لینا چاہتا ہے اور ڈیجیٹل معیشت کے تعاون کے ایک نئے مرحلے کی تشکیل کرنا چاہتا ہے۔چین -شنگھائی تعاون تنظیم ڈیجیٹل اکانومی فورم اور چین انٹرنیشنل انٹیلیجنٹ انڈسٹری ایکسپو ۲۰۲۱ ، بیک وقت چین کے شہر چھونگ چھنگ  میں منعقد کی جارہی ہیں اور ان کا افتتاح بھی ایک ہی دن ہوا ہے۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here