چین کی وزارت قدرتی وسائل نے بیس تاریخ کو ایک رپورٹ جاری کی جس سے پتہ چلتا ہے کہ ملک میں قدرتی وسائل کے سروے کے لیے سیٹلائٹس کی صلاحیتوں میں مزید بہتری آئی ہے اور سیٹلائٹس کا اشتراکی استعمال وسیع پیمانے پر جاری ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تاحال خلائی مدار میں چین کے 19 قدرتی وسائل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس فعال ہیں جبکہ ملک بھر میں قدرتی وسائل سیٹلائٹ ایپلیکیشن ٹیکنالوجی سینٹرز قائم ہو چکے ہیں ۔ ایک سال کے دوران ارضیاتی سیٹلائٹ ڈیٹا کی تعداد 1.73 ملین سے زائد اور سمندری سیٹلائٹ ڈیٹا کی تعداد 2.74 ملین سے زائد ہو چکی ہے ۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قدرتی وسائل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس ، قدرتی وسائل کے سروے اور نگرانی ، منصوبہ بندی ، ماحولیاتی تحفظ ، زرخیز زمین کے تحفظ ، جغرافیائی معلومات کی میپنگ ، سمندری جزائر اور دیگر امور کے لیے اہم تیکنیکی معاونت اور باقاعدہ معلومات کی ایک ضمانت بن چکے ہیں ۔