ایک چین کا اصول کسی بھی ملک کے لیے ناقابل تسخیر سرخ لکیر ہے ،چینی وزارت خارجہ

0

امریکی رہنما کی جانب سے انیس تاریخ کو ایک انٹرویو میں تائیوان کا افغانستان کے ساتھ موازنہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے بیس تاریخ کو میڈیا بریفنگ میں کہا کہ تائیوان اور افغانستان بنیادی طور پر مختلف ہیں۔ ایک چین کا اصول کسی بھی ملک کے لیے ناقابل تسخیر سرخ لکیر ہے۔ترجمان نے کہا کہ کچھ میڈیا نے امریکی رہنما کے بیان کو زبان کی پھسلن قرار دیا ہے ۔ تائیوان واقعی افغانستان سے بنیادی طور پر مختلف ہے۔ افغانستان ایک خودمختار ملک ہے اور تائیوان چینی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے۔ ایک چین کا اصول سرخ لکیر ہے جسے کوئی بھی ملک عبور نہیں کر سکتا ہے۔ چین کو ہر حال میں متحد ہونا چاہیے۔ کسی کو بھی چینی عوام کے عزم ، قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کی مضبوط صلاحیت کو کم نہیں سمجھنا چاہیے۔ “

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here