امریکی فضائیہ کے سیکرٹری کے بیان پر چین کا ردعمل

0

امریکی فضائیہ کے سیکرٹری فرینک کینڈل نے حالیہ دنوں ایک بیان میں کہا  کہ جدید ترین ٹیکنالوجی کی تخلیق سے چین کو خوفزدہ کیا جا سکتا ہے۔اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے بیس تاریخ کو میڈیا بریفنگ  میں کہا کہ سب سے پہلے تو چینی پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس سے پوچھا جائے کہ کیا وہ اس بیانیے سے اتفاق کرتی ہے۔
ترجمان  نے کہا کہ واضح رہے کہ برطانوی اسکالر مارٹن جیکس نے حال ہی میں کہا کہ امریکہ کو عراق اور افغانستان جیسے ممالک میں اگرچہ فوجی برتری تو حاصل رہی ہے  ،  مگر اس کا حتمی نتیجہ امریکہ کی ناکامی کی صورت میں برآمد ہوا ہے۔کیونکہ جنگ جیتنے کی کلید  فوجی برتری کے بجائے لوگوں کے دل جیتنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اس حوالے سے امریکہ نے ویتنام ، افغانستان اور عراق میں بہت کچھ سیکھا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here