طالبان ترجمان کی چائنا میڈیا گروپ سے خصوصی بات چیت

0

انیس تاریخ کو چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی میزبان تیان وئی نے طالبان ترجمان سہیل شاہین کا ایک خصوصی انٹرویو کیا۔شاہین نے طالبان کے آئندہ اہداف اور  منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے  کہا کہ تمام فریق نئی ​​حکومت کے قیام پر بات چیت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی ایک نئی  جامع حکومت  معروف شخصیات ، سیاستدانوں اور دیگر افراد پر مشتمل ہو گی اور متعلقہ فریق ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔ طالبان کے موجودہ ڈھانچے کے تحت  ملک میں آئندہ ایک گورننگ کمیٹی قائم کی جائے گی اور نیا حکومتی سربراہ  طالبان رہنما بھی  ہو سکتا ہے۔ طالبان اور غیر طالبان دونوں مل کر نئی ​​حکومت بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک جامع حکومت کے ہدف کے حصول کے لیے مذاکرات بدستور جاری ہیں ، لہذا امیدواروں کی کوئی مخصوص فہرست نہیں جاری کی جا سکتی ہے۔ 

شاہین نے افغانستان میں تعمیر نو  اور امن برقرار رکھنے کے حوالے سے کہا کہ ہم نے کئی مرتبہ چین کا دورہ کیا ہے ، اور چین نے ہمیشہ افغانستان میں امن اور تعمیر نو میں کردار ادا کیا ہے۔ بالخصوص افغانستان میں پرامن مفاہمت کو فروغ دینے کے عمل میں چین نے تعمیری کردار ادا کیا ہے۔ اس سے قبل چین نے افغانستان کے لیے ایک خصوصی ایلچی تعینات کیا تھا اور ہم نے رابطہ برقرار رکھا ہے۔ اب چین کی جانب سے افغانستان کے لیے ایک نیا خصوصی ایلچی تعینات کیا گیا ہے ، اور ہمارے رابطے معمول کے مطابق ہیں۔ حال ہی میں ، ہمارے وفد نے خصوصی ایلچی سے ملاقات کی ہے۔ چین نے ہمیشہ افغانستان میں پرامن مفاہمت کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ چین مستقبل میں بھی افغانستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرے گا۔افغان عوام اس کے منتظر ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here