شی جن پھنگ کا پانچویں چین-عرب ایکسپو کے نام تہنیتی خط

0

انیس اگست کو چینی صدر شی جن پھنگ نے پانچویں چین-عرب ممالک کی ایکسپو کے نام ایک مبارکبادکا خط بھیجا۔
شی جن پھنگ نے خط میں کہا کہ چین اور عرب ممالک کے عوام کے درمیان روایتی دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔ حالیہ برسوں میں ، چین اور عرب ممالک نے اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط  بناتے ہوئے ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کام کیا ہے ، اور “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کے تعاون میں مثبت نتائج حاصل کیے ہیں۔چین نے عرب ممالک کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ کووڈ-۱۹ کی وبا کےتحت ، چین اور عرب ممالک نے وبا سے لڑنے کے لیے ہاتھ ملایا ہے، مشکلات پر قابو پانے کے لئے باہمی امداد کا ایک ماڈل قائم کیا ہے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین عرب ممالک کے ساتھ تعاون وترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے اور باہمی مفادات کے حصول کے لیےکام کرنے پر  تیار ہے۔ چین “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر سے چین-عرب اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک اعلیٰ سطح تک فروغ دینا چاہتا ہے اور نئے عہد میں چین-عرب ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مشترکہ کوشش کرنا چاہتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY