چین کے مریخ روور نےشیڈول کے مطابق اپنا ایکسپلوریشن مشن مکمل کرلیا ہے

0

چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن نے سترہ تاریخ کو  اعلان کیا ہے کہ چین کا تیار کردہ  ” زو  رونگ”نامی  روور مریخ کی سطح پر  90 دنوں سے زائد عرصے سے کام کر رہا ہے اور مریخ سے متعلق بڑی تعداد میں ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے۔ یوں”زو رونگ” روور نے اپنا طے شدہ تحقیقی مشن کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔
  “زو رونگ” روور کی ڈیزائن لائف 90 مریخ دن ہے ، جو زمین کے تقریباً 92 دن کے برابر ہے۔ اس سال 15 مئی کو مریخ پر کامیاب لینڈنگ کے بعد سے ، اس نے 889 میٹر کا فاصلہ طے کیا ہے اور تقریباً 10 جی بی کے برابر ڈیٹا جمع کیا ہے۔ ایکسپلوریشن کے دوران  حاصل ہونے والے مارٹین ٹپوگرافی ڈیٹا ، موسمیاتی ڈیٹا ، اور سپیکٹریل ڈیٹا کی پروسیسنگ اور  کوالٹی کی تصدیق مکمل کرلی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here