امریکہ وائرس کے ماخذ کے کھوج کے بہانے چین کے ساتھ سودے بازی میں مزید رعایت لینا چاہتا ہے، باخبر ذرائع

0

باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ وائرس کے ماخذ کا کھوج لگانےکے بہانے چین  کے ساتھ سودے بازی میں مزید رعایت  لینا چاہتا ہے،اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے اٹھارہ تاریخ کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر  یہ رپورٹ حقائق پر مبنی ہے تو یہ امریکہ کی جانب سے  جان بوجھ کر دوسروں پر الزامات عائد کرنے کا ثبوت ہے۔امریکہ حقائق میں نہیں بلکہ چین کو بدنام کرنے میں زیادہ دلچسپی لیتا ہے۔  
اطلاعات کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ادارے کی جانب سے کووڈ-۱۹ کے ماخذ کے کھوج سے متعلق تحقیقات میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، لیکن امریکہ شیڈول کے مطابق رپورٹ جاری کرنا چاہتا ہے اور  اس رپورٹ میں اس کا ارادہ ہے کہ یہ نتیجہ اخذ کیا جائے کہ وائرس ، وو ہان وائرولوجی انسٹی ٹیوٹ سے آیا ہے ۔ اعلی امریکی  عہدے دار سمجھتے ہیں کہ تحقیقات کا مقصد سچ جاننانہیں ہے،تحقیقات کو فروغ دینے کامقصد چینی سفارتی وسائل کا زیاں اور چین کے ساتھ سودے بازی میں مزید رعایت لینا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here