چین کے صدر شی جن پھنگ جو کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کےجنرل سکریٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، انہوں نے منگل کے روز مرکزی کمیٹی برائے مالیات و اقتصادی امور کے دسویں اجلاس کی صدرات کی۔ اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعلیٰ معیار کی ترقی کے حصول کے ساتھ ساتھ مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کی کوششوں پر زور دیا اور بڑے مالی خطرات کو روکنے کے کام کو مربوط کرنے کی اہمیت کو واضح کیا۔
انہوں نے کہا مشترکہ خوشحالی سوشلزم کی ایک لازمی ضرورت ہے اور چینی طرز کی جدت کاری کی ایک اہم خصوصیت ہے ، شی جن پھنگ نےعوام پرمبنی ترقی کے فلسفے پر قائم رہنے اور اعلی معیار کی ترقی کے ساتھ مشترکہ خوشحالی کوفروغ دینے پر زور دیا۔ اس بات کو نوٹ کرتے ہوئے کہ مالیات جدید معیشت کا بنیادی حصہ ہے ، صدر نے زور دیا کہ بڑے مالی خطرات سے بچنے کی کوششوں کو مارکیٹ کے اصولوں اور قانون کی حکمرانی کے مطابق ہونا چاہیے۔
اجلاس میں چین کے وزیراعظم لی کھہچھیانگ، وانگ یانگ، وانگ ہننگ اور ہان چنگ سمیت دیگر اہم چینی رہنماؤں نے اجلاسمیں شرکت کی۔
اجلاس نے متعلقہ محکموں سے مشترکہ خوشحالی کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ بڑے مالی خطرات کو روکنے اور مالی ترقی کو مستحکم کرنے سے متعلق رپورٹس سنیں۔