ویکسین تیار کرنے والی چینی کمپنی سائنو فارم بنگلہ دیش کے ساتھ مل کر کووڈ-19 کی ویکسین تیار کرے گی۔ اس حوالے سے تعاون کی دستاویز پر دستخظ کرنے کی تقریب 16 تاریخ کو بیجنگ اور ڈھاکہ میں آن لائن منعقد ہوئی ۔ ایم او یو کے مطابق منصوبے کے ابتدائی حصے میں ویکسین کی ماہانہ پیداواری صلاحیت 50 لاکھ خوراک تک پہنچ جائے گی۔