پندرہ آگست کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے جنوبی کوریا کے ہم منصب مون جے ان کو جنوبی کوریا کی حکومت کے قیام کی 73 ویں سالگرہ پرمبارک باد پیش کی۔
شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور جنوبی کوریا اہم دوست ہمسایہ ممالک ہیں۔حالیہ برسوں میں دو طرفہ تعلقات اچھی طرح فروغ پا رہے ہیں۔کووڈ-۱۹ کی وبا پھوٹنے کے بعد فریقین نے ایک ساتھ مل کر انسداد وبا میں بھر پور کردار ادا کیا ہےاور دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تبادلے اور تعاون آگے بڑھ رہا ہے۔ اگلے سال میں چین -جنوبی کوریا سفارتی تعلقات کے قیام کی تیسویں سالگرہ منائی جائے گی۔ میں چین- جنوبی کوریا تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہوں اور صدر مون جے ان کے ساتھ مل کر حکمت عملی کے تبادلے کو مضبوط بنانا چاہتا ہوں اور دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہوں تاکہ دونوں ممالک اور دونوں ممالک کے عوام کی زندگیوں کو خوشحال بنایا جاسکے اور خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کے لیے خدمات سرانجام دی جاسکیں ۔