حال ہی میں سی جی ٹی این کے تیسرے آن لائن پول کے نتائج جاری کئے گئے۔ پانچ زبانوں انگریزی ، ہسپانوی ، فرانسیسی ، عربی اور روسی میں کیا گیا یہ آن لائن سروے یوٹیوب، ٹویٹر ، فیس بک ، اور سماجی رابطے کے دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے کیا گیا۔ نوول کورونا وائرس وبا کے تناظر میں کئے گئے اس سروے میں لوگوں سے سوال کیا گیا کہ “کیا آپ کو لگتا ہے کہ امریکی حکومت کی حکمت عملی وبا سے لڑنے میں موثر نہیں ہے؟”۔ اس سوال کے جواب میں 81.7 فیصد نیٹیزین کا خیال تھا کہ امریکی حکومت کی حکمت عملی وبا سے لڑنے میں موثر نہیں ہے۔نیٹیزین نے نشاندہی کی کہ وبا سے مقابلے کے بجائے، امریکی حکومت انتخابات میں مصروف رہی ، اور سیاسی جماعتیں اپنا کردار ادا کرنے کی بجائے بحث مباحثے میں مصروف رہیں۔
سروے میں وبا کے حوالے سے ایک اور سوال میں پوچھا گیا، “کیا آپ کو لگتا ہے کہ امریکہ میں اقلیتوں کے ساتھ منصفانہ سلوک نہیں کیا جا رہا ہے؟” عالمی نیٹیزین کے 72.3 فیصد نے اس حوالے سے اتفاق کیا۔ عربی بولنے والے 81 فیصد نیٹیزین نے ٹویٹر پر اور 84 فیصد نے یوٹیوب پر اتفاق کیا کہ امریکہ میں اقلیتوں کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا جاتا ہے۔سروے کے تیسرے سوال کے بارے میں ، وبا پھیلنے کے بعد ، امریکہ نے نوول کورونا وائرس سے متاثرہ ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے ملکوں میں واپس بھیج دیا ، جس کی وجہ سے لاطینی امریکہ کے بہت سے ممالک میں براہ راست وبا شدت اختیار کر گئی۔”نیو یارک ٹائمز نے اس حواکت سےتبصرہ کیا کہ امریکہ کا یہ رویہ وبا برآمد کرنے سے مختلف نہیں ہے” ۔77.7 فیصد نے اس حوالے سے اتفاق کیا جبکہ یوٹیوب پر اس حوالے سے اتفاق کرنے والے ہسپانوی بولنے والوں کی شرح 85 فیصد سے زائد رہی۔