تیرہ اگست کو امریکہ میں چین کے سفیر چھن گانگ نے یو ایس چائنا بزنس کونسل کے سربراہ کریج ایلن سے ملاقات کی۔چھن گانگ نے یو ایس چائنا بزنس کونسل کی جانب سے برسوں سے چین امریکہ تعلقات کو فروغ دینے میں کردار کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ چین امریکہ اقتصادی و تجارتی تعاون باہمی مفادات کے حامل ہے۔چین کے کھلے پن کا دروازہ مزید کھلتا رہے گا۔امید ہے کہ چین امریکہ صنعتی و تجارتی حلقے تبادلوں و تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے تاکہ دو طرفہ تعلقات کی اچھی ترقی کو مزید مثبت قوت فراہم کی جائے گی۔
کریج ایلن نے یو ایس بزنس کونسل کی جانب سے چھن گانگ کی بطور سفیر تقرری کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ مستحکم امریکہ چین تعلقات دونوں ممالک کے تجارتی حلقوں کے لیے کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔بزنس کونسل اس کے لیے کوشش کرنے کی خواہاں ہے تاکہ چین امریکہ دوستانہ تبادلوں کو مزید فروغ دیا جائے اور باہمی مفادات کے حامل تعاون کو آگے بڑھایا جائے۔فریقین نے مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔