کورونا وائرس کے ماخذ کی کھوج کو سیاسی رنگ دینے سے زیادہ مسائل پیدا ہوں گے، چلی کی نائب وزیرصحت

0

چلی کی نائب وزیرصحت پولا داسا نے حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے ماخذ کی کھوج کو سیاسی رنگ دینے سے دنیا بھر میں انسداد وبا کو مدد نہیں ملے گی ، بلکہ غیریقینی صورتحال پیدا ہوگی۔انسداد وبا کے ابتدا مرحلے ہی سے چین نے بروقت اور شفاف طریقے سے وائرس کے بارے میں معلومات شیئر کیں ہیں اور دوسرے ممالک کے ساتھ اپنے تجربات کا تبادلہ کیا ہے۔

پولا داسا نے بتایا ہے کہ مارچ دو ہزار بیس میں چلی میں کووڈ-۱۹ کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد چلی کے ماہر ین طب نے چین کے ہم منصبوں سے بہت زیادہ مفید معلومات سیکھیں اور وبا پر قابو پایا۔چین نے بروقت کووڈ-۱۹ کی وبائی صورتحال سے  وابستہ معلومات جاری کی ہیں، جن کی بنیاد پر  نہ صرف چلی بلکہ پوری دنیا کی وبائی صورتحال کا ابتدائی مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں  اضافہ ہوا۔تاحال چلی میں ستر فیصد سے زائد شہریوں کو  چینی ویکسین لگوائی گئی ہےاور چلی چین کی سائنوویک کمپنی کے  تعاون سے چلی میں ویکسین کی تیاری وتحقیق کا سینٹر قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ چلی کی نائب وزیرصحت نے کہا کہ اس منصوبے کی مدد سے چلی میں ویکسین کی تیاری میں مدد ملےگی۔ یہ نہ صرف چلی کے لیے بلکہ لاطینی امریکی ممالک کے لیے بھی مفید ثابت ہو گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY