بنگلہ دیش میں چین کے سفارتخانے کی جانب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تیرہ اگست کو چینی حکومت کی جانب سے کووڈ-۱۹ ویکسین کی چوتھی امدادی کھیپ ڈھاکہ پہنچ گئی ہے ۔
بنگلہ دیش میں چینی سفارتخانے کے مطابق ، دنیا میں کووڈ-۱۹ کی وبا پھوٹنے کے بعد چین اور بنگلہ دیش نے مل کر وبا کا مقابلہ کیا ۔بنگلہ دیش کو وبا کے دوسرے دور کا سامنا ہے اور اسی کے پیش نظرچین نے بنگلہ دیش کو مدد فراہم کی ہے جو ترقی پذیر ممالک میں ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے چین کی خدمات کی واضح عکاسی ہے۔