جاپان کے وزیر دفاع کی یاسوکونی مزار پرحاضری ، چین کا شدید اعتراض

0

۱۳ اگست کو  چین کی وزارت دفاع کے ترجمان وو چھیان نے یاسوکونی کے مزار پر جاپانی وزیرِ دفاع کی حاضری پر چین کی جانب سے شدید اعتراض اور مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے جارحیت کی تاریخ سے متعلق جاپان کا غلط رویہ اور جنگ کے بعد عالمی نظم و نسق کو چیلنج کرنے کا مذموم ارادہ عیاں ہوا ہے ۔چین نےاس پراعتراض کرتے ہوئے جاپان سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ 
یاسوکونی کا مزار دوسری جنگِ عظیم میں جاپانی جارحیت کا روحانی آلہ اور علامت ہے۔ یہاں پر جاپان کی جانب سے دوسری جنگِ عظیم میں سنگین جرائم کا ارتکاب کرنے والے چودہ اہم ترین جنگی مجرموں کے کتبے موجود ہیں ۔ ووچھیان نے کہا کہ اگر ہم تاریخ کاصحیح انداز میں سامنا نہیں کر سکتے ہیں ،تو ہمارا کوئی مستقبل نہیں ہوگا۔چین ،جاپان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنی جارحیت کی تاریخ پرسنجیدگی سے غور کرے ، تاریخی اسباق کو ہمیشہ ذہن میں رکھے  اور اپنی غلطی کو درست کرنے کے ٹھوس اقدامات کرکےایشیائی نیز اپنے پڑوسی ممالک اور عالمی برادری کا اعتماد  حاصل کرے ۔  
وو چھیان نے کہا کہ جاپان سرد جنگ کے نظریات کو ترک کرے اور چین کے ساتھ مل کر چین -جاپان دفاعی تعلقات کو درست سمت پر آگے بڑھائے ۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here