ڈبلیو ایچ او کا وائرس سراغ کے دوسرے مرحلے کے دوران سیاست سے گریز پر زور

0

عالمی ادارہ  صحت نے بارہ باریخ کو  اپنے ایک بیان میں کہا کہ  نوول کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد سے ، عالمی ادارہ صحت نے ممبر ممالک اور سائنسدانوں کے ساتھ  وائرس سراغ کی تحقیقات کے لیے تعاون کیا ہے۔ رواں سال مارچ میں ، ڈبلیو ایچ او نے اس حوالے سے پہلے مرحلے کی رپورٹ جاری کی۔ ڈبلیو ایچ او  نے امید ظاہر کی کہ  اگلے مرحلے میں رکن ممالک اور ماہرین کے ساتھ کام جاری رکھا جائے گا۔
 ڈبلیو ایچ او نے اپنے  بیان میں  مختلف حکومتوں پر زور دیا کہ وہ وائرس ماخذ کے مسئلے پر سیاست سے گریز کریں ، تعاون کو مضبوط بنائیں اور   مستقبل میں درپیش نئے چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لیے تعاون کا فریم ورک تیار کریں ۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ڈبلیو ایچ او  کا اولین فریضہ ہے کہ سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی سے تحقیقات کے پہلے مرحلے کی بنیاد پر تمام سائنسی کوششوں میں مزید تیزی لائی جائے۔  

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here