چین کی جانب سے دنیا کو کووڈ-۱۹ کے خلاف ویکسین کی 80 کروڑ خوراکوں کی فراہمی

0

چین کے نائب وزیر خارجہ ما چھاو شو نے تیرہ تاریخ کو کووڈ-۱۹ وائرس سراغ سے متعلق ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ چین انسانی صحت کے ہم نصیب معاشرے کے تصور  پر عمل پیرا ہوتے ہوئے عالمی برادری کو انسداد وبامیں مدد فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے ویکسین کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ چین نے دنیا کی سب سے بڑی ویکسین تعاون مہم کا آغاز کیا ہے۔ چین کی جانب سے تاحال دنیا بھر کے 100 سے زائد ممالک بالخصوص ترقی پذیر ممالک کو  ویکسین کی تقریباً 80 کروڑ خوراکیں فراہم کی جا چکی ہیں تاکہ عملی اقدامات کےذریعے چینی ویکسین کو عالمی عوامی مصنوعات بنانے کے وعدے  کی تکمیل کی جا سکے۔

SHARE

LEAVE A REPLY