چین کے لیتھوانیا سے اپنے سفیر کو واپس بلانے کے اعلان کے بعد ، لیتھوانیا کی وزارت خارجہ نے جواب دیا کہ اس نے چین کے اس اقدام پر “افسوس” کا اظہار کیا ہے۔لیتھوانیا یورپی یونین کے ممالک کی طرح تائیوان کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعلقات استوار کرنے کے لیے “پرعزم” ہے۔ یورپی یونین نے بھی چین کے اس اقدام پر افسوس کا اظہار کیا اور یقین ظاہر کیا کہ لتھوانیا میں تائیوان کے “نمائندہ دفتر” کا قیام ایک چین کے اصول کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔
اس بارے میں چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھونگ اینگ نے کہا کہ ایک چین کے اصول کے معنی کو مسخ نہیں کیا جا سکتا۔ چینی عوام کبھی بھی اس بات کی اجازت نہیں دیے سکتے کہ ایک چین کے اصول پر عمل پیرا رہنے کا وعدہ کرنے کے بعد کوئی تائیوان کے ساتھ سرکاری رابطہ قائم کرے یا “تائیوان کی آزادی” کی حمایت کرے۔
لتھوانیا نے تائیوان کے حکام کو “تائیوان” کے نام سے “نمائندہ دفتر” قائم کرنے کی اجازت دی ہے ، جس سےچین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو شدید نقصان پہنچا ہے ، اور اس عمل سے ایک چین کے اصول کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے۔ ہم ایک بار پھر لتھوانیا پر زور دیتے ہیں کہ وہ قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے چین کے پختہ عزم اور مضبوط ارادے کو کم تر نہ سمجھیں ، اور ایک چین کے اصول کو برقرار رکھنے کے اپنے عہد کو پوری طرح پورا کریں ، تاکہ دوطرفہ تعلقات کی مستحکم اور صحت مند ترقی کے لیےسازگار ماحول پیدا ہو سکے.