امریکہ کی لانگ آرم گورننس خود امریکہ کے لئےنقصان دہ ہے،سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی حکومت

0

حال ہی میں ، امریکہ میں کچھ  چین مخالف قانون سازوں نے دعویٰ کیا  ہے کہ وہ سنکیانگ سے متعلق بل کو قانون کی شکل دیں گے ، تاکہ امریکی حکومت سنکیانگ کے مسلمانوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف کاروائی کرسکے۔ اس کے جواب میں ، 12 اگست کو سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی حکومت کے ترجمان شو گوئی شانگ نے  ایک پریس کانفرنس میں نشاندہی کی کہ امریکہ کی قانون کی آڑ میں پوری دنیا میں   لانگ آرم گورننس کی طویل تاریخ ہےجو خود امریکہ کے لئےنقصان دہ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ، امریکہ نے چین کی سنکیانگ پالیسیوں کی بے دریغ توہین کی ہے اور اکثر  اپنے ملکی قوانین کے مطابق سنکیانگ سے متعلقہ اداروں اور افراد پر یکطرفہ پابندیاں عائد کی ہیں۔ امریکہ کی اس قسم کی غنڈہ گردی کو بین الاقوامی برادری کی جانب سے سخت ناپسندیدگی اور وسیع پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا  ہے۔حقائق نے ثابت کر دیا ہے کہ لانگ آرم گورننس امریکہ کے لیے غیر ملکی اداروں کو دبانے ، دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے اور یہاں تک کہ دوسرے ممالک کی حکومتوں کے تختے کو الٹنے  کے لیے ایک  آلہ بن گیا ہے۔ دنیا میں اپنا تسلط برقرار رکھنے کے لیے ، امریکہ اکثر اپنے ملکی قوانین کو بین الاقوامی قوانین پر غالب کرتا ہے ، دوسرے ملکوں کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرتا ہے ، اور دوسرے ملکوں کے کاروباری اداروں اور شہریوں کے حقوق اور مفادات کی من مانی طور پر خلاف ورزی کرتا ہے۔ اور  بین الاقوامی اصول اور بین الاقوامی نظام کو سختی سے پامال کرتا ہے۔ لانگ آرم گورننس کا جنون امریکہ کو اپنے معاملات سے غافل کردے  گا جس کا حتمی اور یقینی انجام امریکہ کی اپنی تباہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here