وائرس سراغ کے عمل کو سائنسی جذبے کے ساتھ سرانجام دیا جائے، لاوس کے وزیراعظم

0

چینی حکومت کی لاؤس کی امداد کے لیے فراہم کردہ کووڈ-۱۹ ویکسین کی  پانچویں کھیپ لاؤس کے حوالے کرنے کی تقریب گیارہ اگست کو لاؤس کی وزارت صحت میں منعقد ہوئی۔  لاؤس میں چینی سفیر جیانگ زائی دونگ نے ویکسین کی کھیپ لاؤس کے وزیراعظم پھان کام وپھنوان کے حوالے کی۔ اس موقع پر پھان کام نے  انسداد وبا کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
 پھان کام وپھنوا ن نے پرزور الفاظ میں کہا کہ وائرس سراغ  سے متعلق، لاؤس کا موقف اٹل اور واضح ہے کہ یہ کام معروضیت ، شفافیت ، رواداری اور مخلص سائنسی جذبے کے ساتھ کیا جائے۔ لاؤس کی وزارت خارجہ نے وائرس سراغ کو  سیاسی رنگ دینے کی ہمیشہ مخالفت کی ہے۔  انہوں نے چین کی جانب سے وائرس سراغ سے متعلق بین الاقوامی تعاون میں فعال طور پر حصہ لینے کے کھلے اور شفاف رویے کو سراہا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری انسداد وبا کے لیے مخلصانہ طور پر ایک دوسرے سے تعاون کرے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY