چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے دس اگست کو “بین الاقوامی یوتھ لیڈرز ڈائیلاگ” کے غیر ملکی نوجوان نمائندوں کے نام جوابی خط تحریر کیا۔انہوں نے نوجوانوں کے چین کے مختلف علاقوں کے فعال دوروں اور چین کے بارے میں گہری تفہیم کی تعریف کی۔ صدر شی جن پھنگ نے نوجوانوں کے مابین تبادلے اور باہمی سیکھنے کے عمل کو مضبوط بنانے اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں نوجوانوں کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کی۔
انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ آپ نے اپنے خط میں ذکر کیا ہے کہ چینی عوام ، چینی سرزمین پر خوبصورت گھروں کی تعمیر ، رنگا رنگ ثقافت کے قیام اور خوشحال زندگی کے خواب کی تعبیر کے لیے اپنی دانشمندی اور محنت پر انحصار کرتے ہیں، خوشحالی کے حصول کے لیے جدوجہد کی ضرورت ہے۔