برطانوی ماہر نے نوول کورونا وائرس کو امریکی سیاسی حملوں کا ایک آلہ قرار دے دیا

0

برطانوی اسکالر مارٹن جیکس نے حال ہی میں کہا کہ امریکہ کو انسداد وبا میں سرفہرست قرار دینے کا بیانیہ  انتہائی مضحکہ خیز ہے۔ امریکہ چین کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ امریکہ کی غیر موثر انسداد وبا کوششوں سے عوام کی توجہ ہٹائی جا سکے۔اعداد و شمار کبھی جھوٹ نہیں بولتے ہیں۔امریکی آبادی دنیا کی مجموعی آبادی کا صرف 4 فیصد ہے ، لیکن کیسز کی تعداد دنیا کی مجموعی تعداد کا 18 فیصد ہے۔ مارٹن جیکس کا خیال ہے کہ مغربی حکومتوں اور میڈیا نے کئی لحاظ سے وبا کے خلاف جنگ میں چین کی کامیابی کا احاطہ نہیں کیا ہے۔ ابتدا ہی سے ، امریکہ نے اس وبا کو چین کے خلاف استعمال کرنے کے لیے “کوئی کسر نہیں چھوڑی” ہے۔
مارٹن جیکس نے مزید کہا کہ نام نہاد “لیبارٹری لیک تھیوری” جو کچھ امریکی سیاستدانوں کی تیار شدہ ہے ،یہ چین کو بدنام کرنے اور وبا کے خلاف امریکہ کی غیر موثر جنگ سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف حقائق واضح کرتے ہیں کہ کووڈ-۱۹ کی وبا کو امریکہ کی جانب سے  “سرد جنگ” کے حملوں کے طور پر سیاسی رنگ دیا گیا ہے اور یہ صورت حال جاری رہے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY