حال ہی میں روسی سفارتی تھنک ٹینک ، روسی کونسل برائے بین الاقوامی امور کی ویب سائٹ پر ” امریکہ اور کورونا وائرس کا سراغ : ایک سوڈو ایجنڈا” کے عنوان سے مضمون شائع ہوا ، جس میں امریکہ کی جانب سے وائرس سراغ کو سیاسی رنگ دینے پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔یہ مضمون روسی کونسل برائے بین الاقوامی امور کے سربراہ کورٹونوف نے تحریر کیا ہے۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ امریکہ دعویٰ کرتا ہے کہ چین کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار ہے، یہ بالکل جھوٹ ہے۔ مضمون کے مطابق وبا نے امریکہ میں صحت کے نظام میں موجود بنیادی خامیوں کو بے نقاب کیا ہے۔ مثلاً مختلف سطحوں کی حکومتوں کے درمیان مناسب رابطہ سازی کی کمی، عام شہریوں کی اکثریت کا حکومت پر عدم اعتماد، مہنگی طبی خدمات وغیرہ۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ اس صورتحال میں بائیڈن انتظامیہ کو بیرونی جانب قربانی کے بکرے نہیں تلاش کرنے چاہیے بلکہ اپنے ملک میں موجود مسائل کو حل کرنا چاہیئے۔ چین پر غیر منطقی حملوں سے ان مسائل کے حل میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔ اس کے برعکس، وبا سے نمٹنے کے لئے چین کے صحت کے نظام کے تجربات کا مطالعہ کرنا چاہیئے۔ مضمون کے مطابق چین کے خلاف ” انفارمیشن وار فئیر” سے امریکہ اپنے سیاسی مقاصد نہیں حاصل کر سکتا ہے۔ یہ عمل،امریکہ سمیت دیگر دنیا کے مفاد میں بھی نہیں ہے۔