اولمپکس دنیا کے لیے اعتماد اور امید کا پیغام

0

بیتسویں گرمائی اولمپک گیمز 8 اگست کی شام جاپان کے شہر ٹوکیو میں اختتام پزیر ہوئیں۔بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باک نے حالیہ اولمپکس کو انتہائی مشکل اور بے مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے مستقبل میں لوگوں کے لیے اعتماد اور امید کا پیغام سامنے آیا ہے۔اگرچہ اولمپک مقابلوں میں کھلاڑیوں کی نفسیاتی اور جسمانی تربیت وبا کے باعث متاثر ہوئی ہے مگر وہ مشکلات پر قابو پاتے ہوئے بہترین مقابلے کی صلاحیت کے ساتھ شامل ہوئے ہیں۔چین نے اولمپکس کے دوران 38 طلائی تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر 88 تمغے جیتےہیں۔حالیہ اولمپکس کے دوران بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے اولمپک نعرے میں ایک جملے “مزید متحد” کا اضافہ کیا جس سےاولمپک روح کا ایک نیا مفہوم سامنے آیا ہے۔ اس دنیا میں کوئی الگ تھلگ جزیرہ نہیں ہے۔ نوول کورونا وائرس کی وباکے خلاف جنگ سے لے کر عالمی معاشی بحالی کو فروغ دینے تک اور اسی طرح  موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنج سے نمٹنے  کے لیے دنیا کو اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک مشترکہ بنیاد تلاش کرنے کی ضرورت ہے ، اور متحد ہوکر تعاون کرنا چاہیے۔ یہ جدید اولمپک تحریک کی بنیادی اقدار اور انسانی معاشرے کی ترقی کے لیے “بنی نوع انسان کی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور بہتر دنیا کی تعمیر”  کا تقاضابھی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here