حال ہی میں برطانیہ کے بین الاقوامی سیاسی تجزیہ کارکیتھ لیمب نے کہا کہ امریکہ کی کورونا وائرس سراغ پر سیاست ، سائنس کو سیاسی رنگ دیتے ہوئے چین کے خلاف پروپیگنڈے کا طریقہ ہے۔ چین کی ترقی امریکہ کی اجارہ داری کے لیے چیلنج ہے اس لئے امریکہ نے وبا سمیت مختلف امور پر حقائق مسخ کرتے ہوئے چین مخالف حربے اپنائے ہیں۔لیمب نے کہا کہ امریکہ نے سنکیانگ اور وبا سمیت مختلف امور پر سچ کو چھپایا ہے۔یہ طریقہ امریکہ جنگ میں اپنے دفاع کے لیے استعمال کرتا ہے ۔ امریکہ کا واحد مقصد دنیا میں اپنی اجارہ داری سے وسائل کا حصول ہے۔ لیکن چین کی ترقی غریب ممالک کو ترقی کا ایک ماڈل فراہم کرتی ہے، جو مغربی ممالک کے لئے ایک خطرہ ہے۔لیمب نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو امریکہ کی فورٹ ڈیٹریک اور بیرون ملک فوجی اڈوں پر بھی توجہ دینی چاہیے۔لوگ فورٹ ڈیٹریک کے بارے میں شواہد کو قبول کرتے ہوئے کہ رہے ہیں کہ کورونا وائرس چین سے قبل امریکہ میں رونما ہوا ہے ۔ جبکہ اٹلی کے شمالی علاقے میں بھی چین سے قبل وائرس موجود تھا۔