جولائی میں ،چین کی سی پی آئی اور پی پی آئی میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اضافہ

0

۹ اگست کو چین کےمحکمہِ شماریات کے قومی بیورو نے  جولائی میں چین کی ملک بھر کی  کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI)اور صنعتی پروڈیوسرز کی سابقہ ​​فیکٹری قیمت انڈیکس(PPI)کے اعدادو شمار جاری کیے۔ جولائی میں سی پی آئی میں  پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ایک فیصد کا اضافہ جب کہ  پچھلے مہینے کے مقابلے میں 0.3% کا اضافہ ہوا۔  پی پی آئی میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ۹ فی صد کا جب کہ پچھلے ماہ کے مقابلے میں 0.5% کا اضافہ ہوا۔ چین کے محکمہِ شماریات کے قومی بیورو کے تحت سٹی ڈویژن کی سینیئر شماریات دان دونگ لی جوآن نے کہا کہ جولائی میں تمام علاقوں میں انسداد وبا، آفات سے نجات اور معاشی و معاشرتی ترقی کا کام مربوط انداز سے آگے بڑھ رہا ہے اورسپلائی  کو یقینی بنانے اور قیمت کو مستحکم بنانے کی پالیسی کو احسن انداز میں برقرار رکھا گیا ہے اسی لیے مارکیٹ میں طلب اور رسد عام طور پر مستحکم ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY