چین کا “نیشنل فٹنس ڈے”

0

آٹھ اگست چین کا قومی فٹنس کا دن ہے۔ معیار زندگی میں بہتری اور عوامی فٹنس کاشعور  کے بلند ہونے  کے ساتھ ، پیشہ ورانہ فٹنس رہنمائی ، فٹنس مقابلے اور فٹنس سروس لوگوں  کی “لازمی مانگ ” بن رہی ہیں۔
عوام کی بڑھتی ہوئی متنوع فٹنس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ، حالیہ برسوں میں ، چینی حکومت نے لوگوں کے لیے فٹنس سہولیات کی فراہمی کو بڑھانے کے  اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ملک بھر میں 3.1 ملین سے زائد مختلف اقسام کے کھیلوں کے مقامات ہیں ،  فی کس کھیلوں کا رقبہ 1.82 مربع میٹر ہے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس وقت ملک میں باقاعدگی سے جسمانی مشقوں میں حصہ لینے والے لوگوں کی تعداد 400 ملین سے تجاوز کر گئی ہے ۔ 
مستقبل میں قومی فٹنس ڈویلپمنٹ کی ترقی کے لیے ، چینی حکومت نے حال ہی میں نیشنل فٹنس پلان (2021-2025) جاری کیا۔ “منصوبہ” تجویز کرتا ہے کہ 2025 تک ملک کا قومی صحت کا نظام زیادہ مکمل ہو جائے گا ، لوگوں کو ورزش کرنا زیادہ آسان ہو جائے گا ، اور فٹنس کے لیے جوش و جذبہ مزید بہتر ہو جائے گا۔ باقاعدگی سے جسمانی مشق میں  حصہ لینے والے افراد کی تعداد 38 فیصد سے تجاوز کر جائےگی ،  کھیلوں کی صنعت کی مجموعی مالیت  5 ٹریلین یوآن تک پہنچ جائے گی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ قومی فٹنس انڈسٹری مزید  اپ گریڈ کی جائےگی اور ترقی کے نئے مواقع حاصل کرے گی ۔

SHARE

LEAVE A REPLY