ٹوکیو اولمپک کھیلوں میں اڑتیس طلائی تمغے چین کے نام

0

آٹھ اگست کی دوپہر کو ، ٹوکیو اولمپک کھیلوں میں شریک چینی دستے نے ان کھیلوں میں کامیابی کے اپنے سفر کو مکمل کیا۔ چینی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موجودہ اولمپک گیمز میں اڑتیس طلائی تمغے اپنے نام کئے۔ چینی دستے میں شریک کھلاڑیوں کی جانب سے حاصل کئے جانے والے  چاندی کے  تمغوں کی تعداد بتیس  ، اور کانسی کے تمغوں کی تعداد اٹھارہ رہی۔بیرون ملک منعقدہ اولمپک کھیلوں میں یہ  چینی ٹیم کا اب تک کا سب سے بہترین ریکارڈ  ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY