سال کی پہلی ششماہی میں چین کی مشینری انڈسٹری کی برآمدات توقعات سے متجاوز

0
سال کی پہلی ششماہی میں چین کی مشینری انڈسٹری کی برآمدات  توقعات سے متجاوز_fororder_src=http___n.sinaimg.cn_spider20210806_172_w640h332_20210806_85e1-c370758770d8f3e7aec3214c8d55aba8&refer=http___n.sinaimg

چائنا مشینری انڈسٹری فیڈریشن کی جانب سے 6 تاریخ کو جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس سال کی پہلی ششماہی میں چین کی مشینری انڈسٹری کی مارکیٹ میں مانگ آہستہ آہستہ بحال ہوئی ہے، اس انڈسٹری کا  مستحکم پیداوار ی رجحان تیزی سے واضح ہو ا ہے ، اور اہم معاشی اشارے نسبتاً اعلیٰ سطح پر رہے ہیں۔  مشینری کی صنعت کی  برآمدات توقعات سے تجاوز کر گئی ہیں ، اور اس کے ساتھ  سائنسی  تحقیق اور  جدت پرمبنی  کلیدی مشینوں کی دریافت  میں نئی ​​پیش رفت ہوئی ہے۔چائنا مشینری انڈسٹری فیڈریشن کے ایگزیکٹو وائس چیئرمین چن بین نے 6 تاریخ کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا  کہ سال کی پہلی ششماہی میں ملک میں انسداد وبا کی کامیابی  اور پیداواری ماحول  کی تیزی سے بحالی کی بنا پر  ،چین  کی مشینری کی صنعت کی  درآمدات و  برآمدات توقعات سے تجاوز کر گئی ہیں۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اس سال کی پہلی ششماہی میں چین  کی مشینری انڈسٹری کی درآمدات اور برآمدات کا حجم 491.72 بلین امریکی ڈالر بنا ہے ، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہے۔ ان میں ، برآمدات کی  مالیت 311.66 بلین امریکی ڈالر تھی ، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 40 فیصد  زیادہ ہے ۔ چن بین نے کہا کہ آٹو پارٹس ، کم وولٹیج برقی آلات ، تعمیراتی مشینری اور دیگر مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور  متعلقہ چینی انٹرپرائزز نے بین الاقوامی مارکیٹ کو فعال طور پر دریافت کرنے کے لیے مختلف طریقے بھی اختیار کیے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here