جنوبی افریقہ نے چین کی سائنو ویک ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی

0
جنوبی افریقہ نے چین کی سائنو ویک ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی_fororder_南非

جنوبی افریقہ کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، چھ اگست کو  جنوبی افریقہ کے نئے وزیر صحت جو فاہلہ نے  اعلان کیا کہ جنوبی افریقہ کی نیشنل کورونا وائرس کمانڈ کمیٹی نے جنوبی افریقہ میں چینی دوا ساز کمپنی سائنو ویک کی تیار کردہ کووڈ-۱۹ کی ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔  جنوبی افریقہ کی نیشنل کورونا وائرس کمانڈ کمیٹی کووڈ-۱۹کے خلاف جنوبی افریقہ کی جدوجہد میں اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارہ ہے۔ جنوبی افریقہ ہیلتھ پروڈکٹس ریگولیٹری اتھارٹی (SAHPRA) نے مقامی وقت کے مطابق 3 جولائی کو ایک پیغام جاری کیا ، جس میں جنوبی افریقہ میں چین کی سائنو ویک کمپنی کی تیار کردہ نوول کورونا ویکسین کے مشروط ہنگامی استعمال کی منظوری دینے کا اعلان کیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY