کووڈ۔۱۹ویکسین تعاون کے حوالے سے بین الاقوامی فورم کا پہلا اجلاس

0

۵ اگست کو چینی صدر شی جن پھنگ نے  کووڈ۔19  ویکسین تعاون کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی فورم کے پہلے اجلاس کے موقع پر ایک تحریری پیغام دیا۔چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے اس اجلاس کی صدارت کی۔

وانگ ای نے کہا کہ انسدادِ وبا کی اس  جدوجہد کو  جیتنے کے لیے صرف اتحاد و تعاون پر بھروسہ کیا جانا چاہیے۔ سب سے پہلے تو ، زندگی کو اولین ترجیج دی جائے  اور دنیا بھر میں ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔ دوسرا، ترقی پذیر ممالک کے لیے مدد کو وسعت دی جائے ۔ تیسرا ، کثیرالجہت پسندی کی روشنی میں عالمی تعاون کو مزید موثر بنایا جائے  اور چوتھا یہ کہ ، انسداد وبا کے لیے مجموعی منصوبہ بندی کو مضبوط بنایا جائے ۔اجلاس میں پانچ اتفاق رائے طے پائے اور مختلف فریقوں نے کووڈ۔19  ویکسین تعاون کے حوالے سے بین الاقوامی فورم کا مشترکہ بیان جاری کیا ۔اجلاس میں حاصل کردہ پانچ اتفاق رائے میں مختلف فریقوں سے ترقی پذیر ممالک میں ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنانے  کی اپیل کی ۔ ترقی پذیر ممالک میں ویکسین کی پیداوار کی صلاحیت بڑھانےپر اتفاق کیا گیا اور  کووڈ-۱۹ کی ویکسین کو املاک حقوق دانش سے مستثنیٰ کرنے کا فیصلہ کرنے میں عالمی تجارتی ادارے سمیت دیگر بین الاقوامی اداروں کی حمایت کی جائے گی۔مختلف فریقوں نے ویکسین کے بارے میں عالمی تعاون کو مضبوط بنانے کی توقع  کی نیز  ویکسین کی نگرانی سےمتعلق پالیسی کے حوالے سے صلاح و مشورے کو مضبوط بنانے کا اعادہ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here