گیارہویں مشرقی ایشیائی سمٹ کی وزرائے خارجہ کانفرنس میں وانگ ای کی شرکت

0

۴  اگست کو چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ویڈیو لنک کے ذریعے گیارہویں مشرقی ایشیائی سمٹ کی وزرائےخارجہ کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وانگ ای نے کہا کہ مشرقی ایشیائی سمٹ کے اراکین میں ویکسین کی پیداوار والے اہم ممالک،ایشیاو بحرالکاہل کی اہم معیشتیں اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے والی اہم قوتیں شامل ہیں۔تمام اراکین کو مل کر انسداد وبا اور اقتصادی بحالی میں مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نےتجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسداد وبا کے تعاون کے لیے نئے اقدامات اختیار کیے جائیں اور سائنس کا احترام کیا جائے،سرسبز ترقی کو فروغ دیا جائے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے متحد ہوا جائے تاکہ انسان اور فطرت ہم آہنگ ہوں ،اس کے علاوہ آسیان کی مرکزی حیثیت کو مضبوط بنایا جائے اور عالمی انصاف کا تحفظ کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ علاقائی تعاون میں آسیان کی حیثیت کو  ختم نہیں کیا جانا چاہیے،موجودہ علاقائی تعاون کےمضبوط و مستحکم  نظام  کو چھوڑ کردوسرا نظام قائم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وانگ ای نے کہا کہ چین انسداد وبا اور اقتصادی بحالی میں تعاون کو فروغ دینے اورمختلف قسم کے عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے نئی خدمات سرانجام دے گا۔  

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here