اس وقت دنیا بھر میں متغیر ڈیلٹا وائرس کے باعث وبا کے پھیلاو میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔چین میں بیرونی ممالک سے آنے والے اس وائرس کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔۴ اگست کو منعقدہ چینی ریاستی کونسل کی پریس کانفرنس کے مطابق، چین کی وزارت نقل حمل، نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن اور سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن سمیت سرکاری اداروں نے انسداد وبا کے اقدامات کو مزید سخت کیا ہے تاکہ بیرونی ممالک سے آنے والے اس وائرس سے بچا جائے۔
چین کے قومی ادارہ صحت کے ترجمان می فنگ نے کہا کہ چار اگست کی صبح نو بجے تک چین کے ۱۷ صوبوں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔تاحال ملک بھر میں ۱۴۴علاقے ایسے ہیں جنہیں درمیانے اور شدید خطرے کا سامناہے ۔اعدادوشمار سے ظاہر ہے کہ چین میں کووڈ-۱۹ ویکسین کی کل ایک ارب ستر کروڑ خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔