چین کی تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت کی شدید مخالفت

0

امریکی وزارت دفاع نے چار اگست کو کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے تائیوان کو چالیس درمیانے درجے کے خودکار ہاو ٹزر سسٹم اور متعلقہ تنصیبات کے فروخت کی منظوری دی ہے۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تائیوان چینی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے ۔ امریکہ کا تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کا فیصلہ  چین کے اقتدار اعلیٰ اور علاقائی سالمیت کے لیے نقصاندہ ہے ۔ یہ عالمی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کی خلاف ورزی ہے ۔علاوہ ازیں یہ ایک چین کے اصول اور چین ۔امریکہ تین مشترکہ اعلامیے کی خلاف وزری بھی ہے ۔ اس اقدام سے تائیوان کی علیحدگی پسند قوت کو غلط اشارہ دیا گیا ہے ۔ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور امریکہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ایک چین کی پالیسی پر کاربند رہتے ہوئے تائیوان کے ساتھ عسکری روابط  ختم کرے اور ہتھیاروں کی فروخت کے منصوبے کو  فی الفور منسوخ  کیا جائے ۔ چین صورت حال کے مطابق مناسب اور  لازمی درعمل ظاہر کرے گا۔ 

SHARE

LEAVE A REPLY