اکتیس جولائی کو چینی حکومت کی جانب سے کیوبا کو عطیہ کیے جانےوالے تیس وینٹیلیٹرز کو ہوانا پہنچایا گیا، چین کی جانب سے دیگر حفاظتی سازوسامان بھی کیوبا پہنچایا جا رہا ہے۔کیوبا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق وبا پھوٹنے کے بعد چین اور کیوبا نے مل کر ایک دوسرے کی مدد کی ہے ۔گزشتہ سال چین نے کیوبا کو انسداد وبا کے سازوسامان کی کئی کھیپیں فراہم کی ہیں جو کیوبا میں انسداد وبا کے لیے بے حد مددگار رہیں ۔ چین کی جانب سے یہ امداد دونوں ممالک کے درمیان اٹوٹ دوستی کی عکاس ہے۔کیوبا کے دیگر وزراء نے سوشل میڈیا پر چین کی مدد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اتحاد و تعاون ہی وبا کو شکست دینے کا واحد راستہ ہے اور بعض ممالک کی جانب سے کیوبا کو تنہا کرنے کی سازش ناکام ہوگی۔