وائرس سراغ کے لیے امریکہ میں تحقیق کی جائے ، عالمی برادری

0

سی جی ٹی این تھنک ٹینک نے تیس تاریخ کو یوٹیوب ، فیس بک سمیت  مختلف سوشل میڈیا پر ایک آن لائن سوالنامہ جاری کیا  جس میں مختلف ممالک کے شہریوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ۔  ان میں تیراسی اعشاریہ ایک فی صد شہریوں نے عالمی ادارہ صحت کی امریکہ میں تحقیقات کے لیے حمایت کی ہے ۔ شہریوں کے نزدیک جولائی 2019سے امریکی ریاست ورجینیا میں نامعلوم سانس کا مرض سامنے آ چکا تھا جبکہ اسی ماہ فورٹ ڈیٹریک بائیو لیب کو بند کیا گیا ۔ 

سوالنامہ میں پوچھا گیا کہ امریکہ نے خفیہ ادارے کے ذریعے وائرس کے ماخذ کی تلاش کا حکم دیا  ہے،کیا اس کے پیچھے امریکہ کے سیاسی مقاصد ہو سکتے ہیں ؟  اس سوال کے جواب میں یوٹیوب پر  فرانسیسی  شہریوں کے چوراسی فیصد نے “ہاں” میں جواب دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ  بے شمار شہریوں نے مطالبہ کیا کہ وائرس تحقیق صرف مستند  سائنسدانوں اور ماہرین کو ہی کرنی چاہیئے ۔

اس کے علاوہ 88 فیصد شرکاء کا خیال ہے کہ وبا کے بعد  امریکہ میں ایشیائی نژاد باشندوں کے خلاف تشدد میں مسلسل  اضافہ ہو رہا ہے ۔ اکاسی ہزار چھ سو سے زائد شرکا نے امریکہ پر عدم اعتماد اور عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ ان کے خیال میں امریکہ نے وبائی صورتحال میں دوہرا معیار اپنایا ہے اور وائرس سراغ کو  سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی ہے ۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here