وائرس کے ماخذ کی کھوج میں سیاسی مداخلت نہیں ہونی چاہیئے، مصری سیاسی جماعت کے رکن

0

مصر کے نیشنل پروگریسو یونینسٹ پارٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ،پروفیسر شریف فیاد نے حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وائرس کے ماخذ سے متعلق حقائق ، کسی کو بدنام کرنے سے حاصل نہیں ہوں گے ، اس معاملے میں سیاسی مداخلت بھی نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت مغربی ممالک  وائرس کے ماخذ کی کھوج میں چین کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس میں ان کے اپنے مفادات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ-۱۹ کی وبا پھوٹنے سے قبل ہی مغربی ممالک علاقائی امور کی آڑ میں چین پر بے بنیاد تنقید کرتے رہے تھے جن کا مقصد ہی چین کی ترقی میں رکاوٹ کھڑی کرنا ہے۔  وائرس کے ماخذ کا سراغ لگانے میں حقائق کا احترام ہونا چاہیے اور عالمی تعاون سے اس عمل کو فروغ دیا جانا چاہیے۔اس عمل کو سیاسی رنگ دینا عوام کی خواہش کے مطابق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ چین نے عالمی ادارہ صحت کے ساتھ قریبی تعاون کیا ہے اور وبا کے خلاف بھرپور طور پر عالمی تعاون میں شرکت کی ہے۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے وائرس کے ماخذ کی کھوج کے دوسرے مرحلے میں صرف چین پر توجہ  مرکوز کرنا  افسوس کی بات ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY