ہانگ کانگ کا امریکہ اور یورپی یونین کےغیر ذمہ دارانہ بیانات پر مایوسی کا اظہار

0

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے حکومتی ترجمان نے  اکتیس جولائی کو کہا کہ  ہانگ کانگ کی مقامی حکومت ، قومی سلامتی قانون کے تحت سزا یافتہ فرد کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ و سلامتی پالیسی کےنمائندوں کے بیانات پر افسوس کا اظہار کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپی یونین کے نمائندوں کے بیانات ہانگ کانگ کی اعلیٰ عدلیہ کی توہین ہے۔ یہ سیاسی مقاصد کے تحت ہانگ کانگ کے امور میں مداخلت کے مترادف ہے۔ ہم  اس کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ متعلقہ کیس میں منصفانہ اور کھلی سماعت کے بعد مدعا علیہ کو سزا سنائی گئی ہے ۔ ہانگ کانگ کے شفاف عدالتی نظام کے تحت ہر کوئی کیس کے فیصلے کو دیکھ سکتا ہے ،لیکن افسوس کی بات ہے کہ مذکورہ بیرونی اہلکاروں نے اسے نظر انداز کیا ہے ۔ 

ترجمان نے کہا کہ ہر ملک کو اپنی قومی سلامتی کے تحفظ اور غیر قانونی اقدامات کی روک تھام کے لیے قانون کے نفاذ کا حق حاصل ہے۔ امریکہ اور یورپی یونین کے اہلکاروں نے بناء کسی ثبوت کے بارہا کہا کہ قومی سلامتی قانون کا ہانگ کانگ میں غلط استعمال کیا گیا ہے ۔ ہانگ کانگ کے امور پر ان کا موقف غیرمعقول ہے اور یہ  تکبراور دوہرے معیار کا مظہر ہے ۔ 

ہانگ کانگ کا امریکہ اور یورپی یونین کےغیر ذمہ دارانہ بیانات پر مایوسی کا اظہار_fororder_src=http___img.puchedu.cn_uploads_2_26_201849544_756148483&refer=http___img.puchedu

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here