یکم اگست چینی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی سالگرہ ہے۔ حالیہ برسوں میں پیپلز لبریشن آرمی نے بین الاقوامی عسکری تبادلے اور تعاون کو فعال طور پر فروغ دیا ہے ، عالمی برادری کو عوام کے تحفظ کی مصنوعات فراہم کی ہیں ، ایک ذمہ دار طاقت کے طور پر چین کی ساکھ کا مظاہرہ کیا ہے ، اور عالمی امن و استحکام کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔تیس جولائی کو “کوبرا گولڈن 2021” کثیر الملکی انسانی امداد کی مشترکہ مشق کا تھائی لینڈ کے شہر ریونگ میں آغاز ہوا۔ تھائی لینڈ میں وبائی صورتحال کی وجہ سے چین ، امریکہ اور جاپان سمیت نو ممالک کے 40 سے زائد افسران اور فوجی اہلکاروں نے ویڈیو لنک کے ذریعے مشق میں شرکت کی ۔ماضی کی مشقوں سے چین نے عالمی سطح پر آفات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے چینی تجربہ اور چینی دانش کا فعال طور پر تبادلہ کیا جسے تمام فریقوں نے سراہا۔ حالیہ برسوں میں چینی فوج نے عسکری تبادلے کو فعال طور پرگہرا کرتے ہوئے مختلف انداز سے بین الاقوامی دفاعی تعاون کو فروغ دیا ہے۔ چینی وزارت دفاع کے ترجمان وو چھیان نے حال ہی میں بتایا کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی 22 اگست سے 4 ستمبر تک چین میں “بین الاقوامی عسکری تبادلے” کے تحت کچھ مقابلوں کا انعقاد کرے گی جبکہ چینی فوج yu روس ، بیلاروس ، ازبکستان ، ایران اور دیگر ممالک میں ہونے والی سرگرمیوں میں بھی شرکت کرے گی ۔ علاوہ ازیں حالیہ برسوں میں چینی فوج نے اقوام متحدہ کی امن سرگرمیوں میں بھی اپنی شمولیت اور حمایت میں اضافہ کیا ہے۔ چینی امن دستوں اور فوجی اہلکاروں نے تنازعات کے پرامن حل کو آگے بڑھانے ، علاقائی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے اور پرامن ترقی کے حصول میں مزید اعتماد اور امید فراہم کی ہے۔وبائی صورتحال کے تناظر میں چینی فوج نے 50 سے زائد ممالک کی افواج کو وبا کی روک تھام کے لیے امداد فراہم کی ہے جبکہ 20 سے زائد ممالک کی افواج کو ویکسین کی25 کھیپیں فراہم کی گئی ہیں۔