چین کے قومی صحت کمیشن کے ترجمان می فونگ نے اکتیس جولائی کو نیوز بریفنگ میں کہا کہ جولائی میں ملک بھر میں مجموعی طور پر 328 نئے مقامی مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جو پچھلے 5 ماہ کی مجموعی تعداد کے تقریباً مساوی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت عالمی وبا بدستور وسیع پیمانے پر تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ کئِی ممالک میں وبائی صورتحال شدیدترین ہوتی جا رہی ہے ۔ موجودہ وبا متغیر وائرس ” ڈیلٹا ” سے تعلق رکھتی ہے۔ اس کے پھیلنے کی رفتار بہت تیز ہے ۔ جس سے انسداد وبا کو مزید سنگین چیلنجز درپیش ہیں ۔ ماہرین کے مطابق تحقیقات ظاہر کرتی ہیں کہ ” ڈیلٹا ” کے خلاف ویکسین کی افادیت کم ہونے کا امکان ہے لیکن تحفظ اور روک تھام کے لحاظ سے اس کا بہتر کردار ہے ۔ ماہرین نے یہ بھی کہا کہ وبا کی روک تھام و کنٹرول کے لیے ویکسینیشن اور انسداد وبا کے سخت اقدامات کی ضرورت ہے ۔