حال ہی میں امریکہ میں قدیم آبائی باشندوں “ریڈ انڈینز” کے خلاف مظالم بےنقاب ہوئے ہیں ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے تیس تاریخ کو اس حوالے سے معمول کی میڈیا بریفنگ میں کہا کہ آبائی باشندوں کے خلاف بورڈنگ سکولوں میں ڈھائے جانے والے مظالم کا سامنے آنا امریکہ میں منظم نسل پرستی اور انسانی حقوق کے مسائل کی صرف ایک مثال ہے ۔ درحقیقت آبائی باشندوں کے خلاف نسل پرستانہ جرائم کہیں زیادہ ہیں ۔ تاحال بے شمار افریقی اور ایشیائی نژاد امریکی اس طرح کی نسل پرستی کا شکار ہو رہے ہیں ۔ امریکہ کو اس واقعے کی جامع تحقیق کرنی چاہیئے اور آبائی باشندوں کو انصاف اور حقوق کی فراہمی سے ملک میں موجود انسانی حقوق کے مسائل کو حل کرنا چاہیئے ۔
محقیقین کے مطابق آبائی باشندے نہ صرف کینیڈا میں مظالم کا شکار رہے ہیں بلکہ ایسے ہی واقعات امریکی بورڈنگ سکولوں میں بھی رونما ہوئے ہیں۔ ہزاروں آبائی باشندوں کے بچوں کو جبری طور پر بورڈنگ سکولوں میں بھیجا گیا اور انہیں یہ باور کروایا گیا کہ اُن کی “ریڈ انڈینز ” کی شناخت باعث شرم ہے ۔